مال روڈ پر ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں تلخ کلامی ہوئی جس پر غصہ میں آ کر ٹریفک وارڈن انسپکٹر اکبر نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ جڑ دیے۔ سی ٹی او لاہور نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی سے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
ریگل چوک انچارج انسپکٹر اکبر نے غلط پارکنگ پر رکشہ ڈرائیور کو روک کر چھان بین شروع کر دی۔ رکشہ ڈرائیور وقاص نے رکشے کو آگ لگانے کی دھمکی دی، جس پر انسپکٹر اکبر نے طیش میں آ کر رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ رسید کر دیا۔
سی ٹی او لاہور لیاقت علی ملک کی اس معاملے پر لاہور نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کسی بھی وارڈن کو اجازت نہیں کہ وہ شہری سے بدتمیزی کرے۔ اس حوالے سے وارڈنز کو ہر طرح کی تربیت دی جاتی ہے۔

0 Comments