ونگ کمانڈر نعمان اکرم طیارہ حادثے میں شہید


  • ونگ کمانڈر نعمان اکرم طیارہ حادثے میں شہید














اسلام آباد:شکرپڑیاں کے قریب 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کے جنگی طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  او سی  09 اسکوارڈن کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم  ایف 16 طیارہ اڑارہے تھے  جب انہیں طیارے میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ۔جس کے نتیجے میں  شکرپڑیاں  کے قریب ونگ کمانڈر کا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا۔




























ونگ کمانڈر نعمان اکرم انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی مقابلہ 2019 میں شیرافگن ٹرافی  کے لئے بہترین مارکس مین کے فاتح  تھے ۔
















ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف 16 جیٹ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کرتے ہوئے چاند تارا کے علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز  بھی کردیا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments